کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں مارٹن ڈاؤ کے ساتھ تعلیمی سی ایس آر منصوبوں پر اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت مارٹن ڈاؤ کے سی ای او مس سلویٰ زینب کے ساتھ تعلیمی شعبے میں سی ایس آر (CSR) منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی ای او فیمیل، ڈی ڈی اوز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کوئٹہ کے مختلف گرلز اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، اضافی کمروں کی تعمیر، مرمت اور رینویشن کے کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ افسران کو اسکولوں کے دورے، ضروری کاموں کی نشاندہی، منصوبوں پر عملدرآمد اور جاری کاموں کی مسلسل نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں، تاکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی ایس آر منصوبوں کے تحت تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اور کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











