رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کی جانب بڑھ رہی ہے، اور حکومت بلوچستان بھی صوبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بلوچستان میں پہلی مرتبہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ خیالات انہوں نے منگل کو یہاں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جدید ڈیٹا سینٹر کا قیام صوبے میں ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

ٹیکنالوجی اور نوجوان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری نسل نے تختی سے ٹیبلٹ تک کا سفر طے کیا ہے اور بہت کم عرصے میں دنیا نے ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ آج دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، ایسے میں بلوچستان کو بھی ان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانے اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا مؤثر راستہ میرٹ، شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہیں۔ حکومت بلوچستان اسی وژن کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔

ڈیٹا کی حفاظت اور اشتراک عمل

وزیر اعلیٰ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ این ٹی سی اور وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ اور اشتراک عمل قائم کریں تاکہ بلوچستان حکومت کے تمام محکموں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرکے محفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری معلومات اور دفتری رابطوں کی قومی سلامتی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت ہے، اس لیے سرکاری ڈیٹا کی حفاظت اور محفوظ ذخیرہ کاری کے لیے اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

کوئٹہ میں ڈیٹا سینٹر کی موجودگی ایک اہم موقع ہے جس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ڈیٹا کو محفوظ اور جدید نظام کے تحت یکجا کیا جاسکتا ہے۔ حکومت بلوچستان اس مقصد کے لیے این ٹی سی کے ساتھ اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے اور ملک میں قائم دیگر ڈیٹا سینٹرز سے بھی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ڈیٹا سینٹر کے قیام اور افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر این ٹی سی کی ٹیم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس، ادارہ جاتی استعداد اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جاسکے گا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا۔

اشتہار