رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

ایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰ

ایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰ
فائل فوٹو: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — تصویر: بشکریہ spectrumlocalnews.com

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ملک کی زمینی ناکہ بندی کو تقریباً ناممکن قرار دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران کے وسیع رقبے، متعدد صوبوں اور ہمسایہ ممالک سے گہرے سرحدی روابط کے باعث اسے مکمل طور پر محصور نہیں کیا جا سکتا۔

عباس عراقچی نے وزارت خارجہ کے صوبائی دفاتر کے سربراہان کے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ایران کے سرحدی صوبوں میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے گئے راستوں کو دوبارہ کھولنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر لوگوں کی آمدورفت، عوامی روابط اور دونوں جانب مشترکہ تاریخی و ثقافتی تعلقات ایران کے لیے اہم قوت ہیں۔ بالخصوص سرحدی علاقوں کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط بیرونی پابندیوں اور رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ملک اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کو پابندیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی امید نہ رہے۔ دباؤ کا بہترین جواب یہ ہے کہ پابندیاں لگانے والوں کو یقین ہو جائے کہ ان کا حربہ مؤثر نہیں ہوگا۔

تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا مطلب سفارت کاری ترک کرنا نہیں۔ وزارت خارجہ پابندیاں ختم کرانے اور مذاکرات کے لیے سفارتی راستے کھلے رکھے ہوئے ہے۔

اشتہار