رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئےبلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخرپاکستان کا خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کا اعلانوزیر خزانہ اورنگزیب: کھپت پر مبنی ترقی کی طرف واپسی سے بحالی چار پانچ سال پیچھے جائے گیافغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے: وزارتِ اطلاعاتگورنر راج کے باوجود جنید اکبر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر برقرار، تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات، اسحاق ڈار کی تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایتہرمز میں ٹینکرز پر حملے، سعودی تنصیبات نشانے پر؛ برینٹ خام تیل پانچ ماہ کی بلند سطح پرگندم کی بڑھتی قیمتوں پر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاسوفاقی آئینی عدالت: ہائیکورٹ انتظامیہ کی جگہ فیصلے نہیں کر سکتیسعودی فضائی حملوں میں صنعا اور حدیدہ میں ہلاکتوں کا دعویٰ، حوثیوں کا عدن پر حملہ

کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

کوئٹہ میں انسدادِ پولیو مہم کا چوتھا روز: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیشنل ای او سی کے ممبران، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرز، متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جاری پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو ڈور ٹو ڈور کوریج، اسکول کوریج، رفیوزلز، نان ایکسیسبل (NA)، اسٹل نان ایکسیسبل (Still NA)، کلسٹرز کی صورتحال، اسکولوں میں بچوں کی ویکسینیشن کوریج اور مہم کے دوران درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رفیوزلز کا روزانہ کی بنیاد پر مؤثر فالو اپ اور کوریج یقینی بنائی جائے، جبکہ نان ایکسیسبل علاقوں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مہم کے آخری دنوں میں ٹیمیں مزید محنت، مؤثر نگرانی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان