لسبیلہ: کمشنر کی صدارت میں محکمہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
اوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے لیے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر (XEN) محکمہ آبپاشی ضلع لسبیلہ نے ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی جاری ترقیاتی اسکیموں، ان پر ہونے والی پیش رفت، فنڈز کے استعمال، درپیش مسائل اور منصوبوں کی تکمیل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تمام اسکیموں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے۔
اشتہار











