رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان میں نادرا کے تعاون سے ڈیجیٹل نکاح رجسٹریشن کا پائلٹ آغاز، پہلا سرٹیفکیٹ جاری

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان اور نادرا کے باہمی تعاون سے صوبے میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل نکاح رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سولمنائزیشن ماڈیول کا پائلٹ بنیادوں پر کامیاب آغاز کر دیا گیا۔

پہلا ڈیجیٹل میرج سرٹیفکیٹ جاری

اس سلسلے میں یونین کونسل حاجی غیبی روڈ، وارڈ نمبر 22، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں بلوچستان کا پہلا ڈیجیٹل میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (MRC) جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے ڈیجیٹل طور پر رجسٹرڈ نکاح رجسٹرار مولوی سمیع اللہ کی رجسٹریشن اور لائسنس کا اجراء 28 اکتوبر 2026ء کو کیا گیا، جبکہ ان کے ذریعے پہلے نکاح کی ڈیجیٹل رجسٹریشن 29 اکتوبر کو مکمل کی گئی اور 30 اکتوبر 2026ء کو میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔

اس اہم پائلٹ منصوبے کی کامیابی میں ڈاکٹر نوشین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، داؤد مومند، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (CRVS) نادرا، اور محمد عارف، فیلڈ آفیسر ضلع کوئٹہ نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ مولوی سمیع اللہ نے بلوچستان کے پہلے ڈیجیٹل رجسٹرڈ نکاح رجسٹرار کی حیثیت سے پہلے نکاح کی رجسٹریشن انجام دی۔

نیا ڈیجیٹل نظام

نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت رجسٹرڈ نکاح رجسٹرار پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نکاح کی تفصیلات اور ضروری دستاویزات متعلقہ یونین کونسل کو ارسال کر سکیں گے۔

یونین کونسل سیکریٹری کی جانب سے تصدیق اور منظوری کے بعد میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ خودکار طریقے سے تیار ہوگا، جسے نکاح رجسٹرار، دلہا اور دلہن اپنے اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے۔

اس جدید ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد نکاح اور شادی کی رجسٹریشن کے عمل کو شفاف، محفوظ، مؤثر اور تیز رفتار بنانا، دستی کارروائیوں میں کمی لانا اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

بلوچستان میں اس منصوبے کی کامیاب شروعات سول رجسٹریشن سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، جس سے مستقبل میں اس سہولت کو صوبے کی دیگر یونین کونسلز تک توسیع دینے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

موضوعات:
اشتہار