بارکھان: انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایات
بارکھان: 4 نومبر کو ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی نگرانی میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز بھی پولیو ٹیمیں بھرپور انداز میں سرگرم رہیں۔
مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں نے گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے، جبکہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے متعلقہ محکموں اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول، سو فیصد کوریج اور ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔











