رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

اسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آج

اسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آج
فائل فوٹو: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار — تصویر: بشکریہ indiatvnews.com

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا۔ رابطے میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ماہرین کا اجلاس بدھ کو طے تھا، تاہم حکومت نے متعلقہ ڈیٹا کی حتمی تیاری کے پیش نظر ایک دن کی مہلت طلب کی، جس کے بعد اجلاس آج (جمعرات کو) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے مزید بتایا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی جانب سے طے پانے والے مسودے کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خود جائزہ لیں گے تاکہ تمام تجاویز اور نکات کا تفصیلی مطالعہ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے دیگر قائدین سے مشاورت کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

حکومتی اور جماعت اسلامی کی ٹیکنیکل کمیٹیوں کے آئندہ اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز پر پیش رفت متوقع ہے۔

اشتہار