رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ملک اندرونی اور بیرونی بحرانوں کی زد میں، نظام عوام سے لڑ رہا ہے: علامہ راجہ ناصر عباسوزیر اعلیٰ بلوچستان سے کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کی ملاقات، والد کو ملازمت دینے کا اعلانسینیٹر کامران مرتضی کے گھروں پر مبینہ دھاوا، سینیٹ میں تحریک استحقاق جمعپاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج دوپہر دو بجے شروعالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل تاحکم ثانی روک دیاملیحہ علی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیںامریکی تاریخ میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان میں سو سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کی کامیابیبلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاسامریکی فوج کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریاں تیز، مشرقِ وسطیٰ میں کمک کی تیاریکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہاسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان

تربت: جامعہ تربت کے بی ایس بوٹنی طلبہ کا جوسک کے طفیل ایگریکلچرل فارم کا تحقیقی دورہ

تربت: جامعہ تربت نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سائنسی و عملی تحقیق کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بی ایس بوٹنی کے طلبہ نے تربت کے علاقے جوسک میں واقع طفیل ایگریکلچرل فارم کا معلوماتی و تحقیقی دورہ کیا۔

فیلڈ وزٹ اور تحقیق

اس فیلڈ وزٹ کا بنیادی مقصد طلبہ کو پودوں، پھلدار درختوں اور فصلوں کو لاحق مختلف بیماریوں کے براہ راست مشاہدے اور ان کی سائنسی بنیادوں پر تشخیص کا موقع فراہم کرنا تھا۔ شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ارشاد معیار اور کورس انسٹرکٹر مہناز کریم کی نگرانی میں طلبہ نے بیکٹیریائی اور وائرل انفیکشنز سے متاثرہ فصلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

طلبہ نے نصابی علم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بیماریوں کی علامات کی نشاندہی کی بلکہ لیبارٹری تحقیق کے لیے متاثرہ شاخوں، مٹی اور جڑوں کے سائنسی نمونے بھی جمع کیے۔ ان نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد تحقیق کے حتمی نتائج سے مقامی کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھ کر بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔

وائس چانسلر کا پیغام

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے طلبہ کو معیاری علمی و عملی تجربات کے مواقع فراہم کرنے پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی کاوشوں کو سراہا۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جامعہ تربت چاہتی ہے کہ طلبہ جو کچھ کلاس روم میں سیکھیں، اسے عملی میدان میں بھی آزمائیں، تاکہ علاقے کے مسائل، خصوصاً زراعت سے متعلق مشکلات کا سائنسی حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو فیلڈ ریسرچ سے جوڑنا اور مقامی کمیونٹی کو مختلف مسائل کا سائنسی حل فراہم کرنا جامعہ تربت کے اسٹریٹجک پلان 20262030 کے بنیادی اہداف میں شامل ہے۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹر ارشاد معیار نے طلبہ کی عملی تربیت کے لیے سہولیات اور تعاون فراہم کرنے پر فارم کے مالک پروفیسر طفیل بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار