رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° ابر آلود 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
متحدہ اپوزیشن کا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر غورحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ، ایران کی نئے حملے پر انتباہوفاقی آئینی عدالت کا پشاور ہائیکورٹ کو تھری ایم پی او گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روکنے کا حکموزیر اعلیٰ بلوچستان سے کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کی ملاقات، والد کو ملازمت دینے کا اعلانون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی ری ٹینڈرنگ ہوگی، منصوبہ فائیو سٹار ہوٹل میں بدلا جائے گاپاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج دوپہر دو بجے شروعملک اندرونی اور بیرونی بحرانوں کی زد میں، نظام عوام سے لڑ رہا ہے: علامہ راجہ ناصر عباسملیحہ علی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیںامریکی تاریخ میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان میں سو سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کی کامیابیبلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاسامریکی فوج کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریاں تیز، مشرقِ وسطیٰ میں کمک کی تیاریکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ

کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی سیکرٹری کی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین سے ملاقات

کوئٹہ: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے سیکرٹری شہریار تاج نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے دفتر کا دورہ کیا اور وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالمنان اور ٹی ڈی اے پی بلوچستان کے ڈائریکٹر نور علی اچکزئی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، خواتین کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی اور مقامی مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اداروں کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ویمن انٹرپرینیورز نیٹ ورک (WEXNET) نمائش کو صوبے کی خواتین کاروباری شخصیات کے لیے اپنی مصنوعات متعارف کرانے، کاروباری روابط قائم کرنے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کا اہم موقع قرار دیا گیا۔

خواتین کاروباری شخصیات کی معاونت

وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور انہیں کاروباری سرگرمیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ WEXNET جیسی نمائشیں خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کی تیار کردہ مقامی مصنوعات کی تشہیر اور انہیں قومی و بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی صوبے میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کو مزید مضبوط بنا رہا ہے تاکہ مقامی کاروباری افراد، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

سیکرٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ٹی ڈی اے پی صوبے کے کاروباری شعبے، بالخصوص خواتین کاروباری شخصیات کی معاونت، مصنوعات کی تشہیر اور انہیں نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بی بی او آئی ٹی کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے بعد سیکرٹری ٹی ڈی اے پی شہریار تاج نے بی بی او آئی ٹی کے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر (BFC) کا دورہ بھی کیا، جہاں منیجر بی ایف سی جمشید تصدق نے انہیں سینٹر کے طریقہ کار، فراہم کی جانے والی سہولیات اور سرمایہ کاروں و کاروباری افراد کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری خدمات کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اشتہار