رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° ابر آلود 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
متحدہ اپوزیشن کا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر غورحوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ، ایران کی نئے حملے پر انتباہوفاقی آئینی عدالت کا پشاور ہائیکورٹ کو تھری ایم پی او گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روکنے کا حکموزیر اعلیٰ بلوچستان سے کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن کی ملاقات، والد کو ملازمت دینے کا اعلانون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی ری ٹینڈرنگ ہوگی، منصوبہ فائیو سٹار ہوٹل میں بدلا جائے گاپاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج دوپہر دو بجے شروعملک اندرونی اور بیرونی بحرانوں کی زد میں، نظام عوام سے لڑ رہا ہے: علامہ راجہ ناصر عباسملیحہ علی آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیںامریکی تاریخ میں پہلی بار ایوانِ نمائندگان میں سو سے زائد ڈیموکریٹ خواتین کی کامیابیبلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاسامریکی فوج کی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریاں تیز، مشرقِ وسطیٰ میں کمک کی تیاریکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ

سنجاوی: صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کالج کے لیے منظور شدہ بس کی چابی پرنسپل کے حوالے کی

سنجاوی: صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی کاوشوں اور گورنمنٹ آف بلوچستان کے تعاون سے گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے طلبا کی سفری سہولت کے لیے بس منظور کر لی گئی۔

اس سلسلے میں ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے بس کی چابی گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے پرنسپل محمد طیب کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی محمد طیب، ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی و ترقی سردار محمد صادق اور محمد عرفان دمڑ بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ دور دراز علاقوں کے طلبا کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے طلبا کو سفری مشکلات کا سامنا تھا، جس کے پیش نظر گورنمنٹ آف بلوچستان کے خصوصی تعاون سے کالج کے لیے بس کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ اس اقدام سے طلبا کو کالج آنے جانے میں آسانی ہوگی اور انہیں محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔

تعلیمی بہتری کے عزائم

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنجاوی سمیت حلقے کے تمام علاقوں میں تعلیمی اداروں کو درکار بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

حکومت بلوچستان تعلیمی شعبے کی بہتری، تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنے اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

ان شاء اللہ سنجاوی اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی و تعلیمی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

آخر میں کالج انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ اور حکومت بلوچستان کا طلبا کے لیے بس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اشتہار