رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

گوادر: زیارت مچھی میں مفت ویٹرنری موبائل کیمپ، سینکڑوں مویشیوں کا معائنہ

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کے خصوصی تعاون سے محکمہ امورِ حیوانات گوادر کی جانب سے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر صابر علی کی نگرانی میں زیارت مچھی اور گردونواح کے علاقوں میں مفت ویٹرنری موبائل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران سینکڑوں مویشیوں کا مفت طبی معائنہ، علاج اور مختلف وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی گئی۔ کیمپ میں مالداروں کو مفت ویٹرنری ادویات فراہم کرنے کے علاوہ جانوروں کی بہتر نگہداشت، متوازن خوراک، بروقت علاج اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔

اس موقع پر محکمہ امورِ حیوانات کے عملے نے مالداروں کو جانوروں کی صحت، پیداوار میں اضافے اور مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دور افتادہ علاقوں کے مالداروں کو ان کی دہلیز پر مفت ویٹرنری سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں کی صحت کا تحفظ، بیماریوں کی بروقت تشخیص و تدارک اور مالدار طبقے کے معاشی اثاثوں کو محفوظ بنانا ہے۔

موضوعات:
اشتہار