رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 23° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ 5 بیٹرز میں پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم نویں نمبر پر چلے گئےاٹھائیسویں ترمیم کا مسودہ تیار نہیں ہوا، تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی: اعظم نذیر تارڑگندم کی دستیابی اور درآمدی منصوبہ بندی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھنے کی ہدایتچین دوستی ہاکی سیریز: پاکستان جونیئر ٹیم نے گوانگ ڈونگ کو 5-2 سے ہرا دیاکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: اسٹارک کی 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں، جنوبی افریقا 329 پر آؤٹوزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی سفیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیالخیبرپختونخوا میں گورنر راج چھ ماہ بعد ختم ہوگا، امن بحال ہونے تک ایمرجنسی رہے گی: طارق فضل چوہدریریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاریمحمد احمد: پہلی ٹیلی فلم پر پابندی نے کیریئر کا رخ بدل دیاگلوبل لیزر رن: سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبمیری کوم: ان کی بائیوپک میں جدوجہد کا صرف 10 فیصد دکھایا گیاحارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ

حکومت نے مزید 7 سے 10 دن مانگے، مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

حکومت نے مزید 7 سے 10 دن مانگے، مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
فائل فوٹو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان — تصویر: بشکریہ wenewsenglish.com

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے 7 سے 10 دن مزید مانگے ہیں۔ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو جماعت اسلامی کا مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا اور اب اسے ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حکومت ہوتی ہے بات اسی سے ہوتی ہے، وہ فارم 47 کے ہوں یا 48 کے، بات حکومت سے کرنی ہوتی ہے۔ ہائی جیکر جہاز ہائی جیک کرلیتا ہے تو بات اسی سے کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے وسط میں اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا، مارچ کی تیاری جاری رہے گی اور پورے ملک میں موبلائزیشن شروع ہو جائے گی۔ ہم حکومت سے مزید بات کریں گے لیکن نومبر کے وسط میں مارچ ہوگا۔

حکومت سے مطالبات

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت مارچ شروع ہونے سے پہلے پیکیج کا اعلان کرے اور مارچ سے پہلے لیوی کے خاتمے کا کوئی نظام بنائے۔ ان کے بقول لیوی بھتہ ختم ہونا چاہیے، جس کا بوجھ مڈل کلاس اور غریب لوگ اٹھا رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف ملے، ساتھ ساتھ لیوی بھی ختم ہو اور پیٹرول کی قیمت میں بھی ریلیف ملے۔

ریلیف پیکیج سے عوام کو زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔ اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف بڑھایا جا رہا ہے۔ ہم کہتے ہیں لیوی ختم کی جائے، وہ کہتے ہیں مرحلہ وار ریلیف دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 7 سے 10 دن مزید مانگے ہیں۔ اگر جماعت اسلامی احتجاج نہ کرتی تو کیا حکومت پیٹرول پر یہ ریلیف دیتی؟ انہوں نے تو 80 روپے کی لیوی 160 کر دینی تھی، ہم نے احتجاج کیا تو یہ پیچھے ہٹے۔

ہمارا دباؤ حکومت پر موجود ہے اور ہم اسے مزید بڑھائیں گے، ہو سکتا ہے سڑک پر بیٹھ کر بات کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جماعت حکومت میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے کی بات کرتی ہے۔