رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 22° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:11مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ 5 بیٹرز میں پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم نویں نمبر پر چلے گئےاٹھائیسویں ترمیم کا مسودہ تیار نہیں ہوا، تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی: اعظم نذیر تارڑگندم کی دستیابی اور درآمدی منصوبہ بندی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھنے کی ہدایتچین دوستی ہاکی سیریز: پاکستان جونیئر ٹیم نے گوانگ ڈونگ کو 5-2 سے ہرا دیاکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: اسٹارک کی 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں، جنوبی افریقا 329 پر آؤٹوزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی سفیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیالخیبرپختونخوا میں گورنر راج چھ ماہ بعد ختم ہوگا، امن بحال ہونے تک ایمرجنسی رہے گی: طارق فضل چوہدریریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاریمحمد احمد: پہلی ٹیلی فلم پر پابندی نے کیریئر کا رخ بدل دیاگلوبل لیزر رن: سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبمیری کوم: ان کی بائیوپک میں جدوجہد کا صرف 10 فیصد دکھایا گیاحارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: اسسٹنٹ کمشنر کا اندرڑ پور میں پینے کے پانی کی قلت کا معائنہ

بارکھان: اسسٹنٹ کمشنر کا اندرڑ پور میں پینے کے پانی کی قلت کا معائنہ
فائل فوٹو: بارکھان میں پینے کے پانی کی قلت — تصویر: بشکریہ balochistanpulse.com

بارکھان: ڈپٹی کمشنر ضلع بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راڑہ شم انضمام قاسم سیلاچی نے یونین کونسل اندرڑ پور کے علاقے برگ پشت کا دورہ کیا۔

یہ اقدام علاقے میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق موصول ہونے والی عوامی شکایات کے فوری نوٹس پر اٹھایا گیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف موزوں سائٹس کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا۔

اس موقع پر انضمام قاسم سیلاچی نے علاقے کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے تعاون سے جلد تکنیکی سروے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اندرڑ پور کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو سکے۔

موضوعات: