سونا فی تولہ 3 ہزار روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے

کراچی (اعتماد ڈیسک): ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ چاندی 172 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 360 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت گری اور 30 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4153 ڈالر پر آ گیا ہے۔ یوں مقامی اور عالمی دونوں منڈیوں میں سونے کا رخ نیچے کی طرف رہا۔
موضوعات:سونا چاندی











