رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقات

کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈائریکٹر جنرل بی ایس سی اے ڈاکٹر حفیظ احمد جمالی، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ ڈاکٹر سید علی رضا شاہ اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک بلوچستان ڈاکٹر حسین بخش مگسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے پیشہ ورانہ ترقی، جدید فنی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار پر مبنی مہارتوں کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اور مجوزہ تربیتی پروگراموں پر توجہ دی گئی۔

نصیرآباد کے لیے تربیتی پروگرام

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں، خاص طور پر خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنا پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نصیرآباد میں ایسے تربیتی پروگرام متعارف کرائے جائیں جو مقامی ضروریات، دستیاب وسائل اور لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صرف روایتی تعلیم پر انحصار کے بجائے نوجوانوں کو عملی مہارتوں، ڈیجیٹل خواندگی، کاروباری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع دینا ہوں گے تاکہ وہ نہ صرف ملازمت حاصل کر سکیں بلکہ اپنے کاروبار بھی شروع کر سکیں۔

خواتین کی معاشی خودمختاری

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے نصیرآباد کی خواتین میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہیں معاشی مواقع میں بدلنے کے لیے موثر تربیتی سہولیات، ادارہ جاتی تعاون اور مارکیٹ سے منسلک ہنرمندی کے پروگرام ضروری ہیں۔

ان کے مطابق خواتین کی معاشی خودمختاری نہ صرف ان کے خاندانوں کا معیارِ زندگی بہتر بناتی ہے بلکہ مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مشیر ترقی نسواں نے متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اشتراکِ عمل پر زور دیا تاکہ ایسے عملی اور نتیجہ خیز تربیتی اقدامات تشکیل دیے جائیں جو نوجوانوں اور خواتین کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے تک پہنچنے چاہئیں اور نصیرآباد جیسے اضلاع میں انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ محکمہ ترقی نسواں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی معاشی سرگرمیوں میں موثر شمولیت کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔