رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے

کوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشست

کوئٹہ: ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان، نارتھ زون کوئٹہ کے زیرِ اہتمام نئے تعینات ہونے والے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے پہلے روز ایڈوکیٹ عبدالنافع غیور نے انسدادِ منشیات کے قوانین، قانونی تقاضوں اور منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی تربیتی نشست منعقد کی۔

تربیتی نشست کے دوران نئے تعینات ایکسائز انسپکٹرز کو منشیات سے متعلق قوانین، ان کے موثر نفاذ اور انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں قانونی طریقہ کار کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔

محکمہ کے حکام کا کہنا تھا کہ تربیت کا مقصد افسران کی قانونی معلومات میں اضافہ اور انہیں فیلڈ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے تربیتی پروگرام میں پراپرٹی ٹیکس کے قوانین، انٹیلی جنس اور فیلڈ آپریشنز، جرائم کی تحقیقات اور کرائم مینجمنٹ سمیت مختلف اہم موضوعات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کے اس تربیتی اقدام کا مقصد نئے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قانونی فہم اور عملی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ انسدادِ منشیات، ٹیکس قوانین کے نفاذ اور دیگر محکمانہ امور میں اپنی ذمہ داریاں موثر، ذمہ دارانہ اور قانون کے مطابق انجام دے سکیں۔

موضوعات: