رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 21° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے

کوئٹہ: انسدادِ بدعنوانی مقابلوں کے فاتح طلبہ میں نقد انعامات تقسیم

کوئٹہ: محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے اشتراک سے عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے طلبہ میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مضمون نویسی، خطاطی، پوسٹر سازی اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

ہر سال 9 دسمبر کو منائے جانے والے عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور نیب بلوچستان کی جانب سے مختلف آگاہی پروگراموں اور تعلیمی و تخلیقی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور بدعنوانی کے خاتمے، دیانت داری، شفافیت اور ذمہ دار شہری ہونے کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

تقریب میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لال جان جعفر، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد سلیم احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان اختر محمد کھیتران، ڈائریکٹر فنانس محمد فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن اسیسمنٹ کمیشن و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نوتیزئی، ڈائریکٹر بلوچستان ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ابرار احمد، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ زبینہ مشتاق اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مقابلوں کے نتائج اور انعامات

اردو اور انگریزی مضمون نویسی، خطاطی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کے نتائج ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیے، جبکہ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کے فائنل بھی منعقد ہوئے۔

تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 6 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5 ہزار روپے نقد انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

تقریری مقابلوں کے منصفین کے فرائض بیورو آف کریکولم کوئٹہ کی نگینہ رحمان اور محمد یوسف نے شفاف انداز میں انجام دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے معاشرے میں دیانت داری، شفافیت، قانون کی پاسداری اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں مثبت اقدار کی ترویج کے ذریعے ایک ذمہ دار اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

یومِ آزادی اور سائنس نمائشوں کے انعامات

تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان اختر محمد کھیتران کی جانب سے 14 اگست کی تقریب میں طلبہ سے کیے گئے نقد انعامات کے وعدے کی تکمیل تھی۔

اس موقع پر یومِ آزادی کی تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت خوانی، ٹیبلو، ملی نغموں اور اردو و انگریزی تقاریر میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات دیے گئے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول سینٹرل کوئٹہ کے اسکاوٹس دستے اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ کے استقبالیہ بینڈ کے طلبہ کو بھی خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سرکی کلاں کوئٹہ میں منعقدہ سائنس نمائشوں کو سراہتے ہوئے تینوں اداروں کی سربراہان اور عملے کو تعریفی اسناد پیش کیں اور اپنے سابقہ اعلان کے مطابق ہر اسکول کے لیے 15 ہزار روپے نقد انعام فراہم کیا۔

اس اقدام کا مقصد طلبہ کی سائنسی، تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں میں صحت مند علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

اس پورے میگا ایونٹ کی انتظامات و آرگنائزیشن کی ذمے داری ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد بھنگر کو دی گئی تھی، جنہوں نے اپنے فرائضِ منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اس پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور حکامِ بالا کی طرف سے بھرپور داد اور تحسین کے مستحق ٹھہرے۔

تقریب کے کامیاب انعقاد میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ کی پرنسپل سلمیٰ اختر اور ان کے عملے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کوئٹہ ذکیہ کاکڑ اور ان کی انتظامی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

موضوعات: