رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کا نکاسی آب کے زیرِ تعمیر نالے کا معائنہ

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کا نکاسی آب کے زیرِ تعمیر نالے کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں زیرِ تعمیر نکاسی آب کا مین نالہ علاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سیوریج سسٹم کی بہتری یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے موجودہ حکومت اولین ترجیحات کی بنیاد پر عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

نکاسی آب کا یہ منصوبہ علاقے میں سیوریج کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ منصوبے کو مقررہ معیار اور تعمیراتی اصولوں کے مطابق مکمل کروانا متعلقہ انجینئرز کی بنیادی ذمہ داری ہے، تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ معیاری اور پائیدار ترقیاتی منصوبے ہی عوام کے لیے دیرپا فوائد کا باعث بنتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار اور جھٹ پٹ میں زیرِ تعمیر نکاسی آب کے منصوبے کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ارسلا رند سمیت متعلقہ حکام اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات بلڈنگز غلام دستگیر زہری نے ڈپٹی کمشنر خالد خان کو منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، جاری کام اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

جائزہ اور ہدایات

ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور تمام مراحل میں معیار کو مقدم رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور ان کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل تلاش کرنا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نکاسی آب کے موثر نظام سے شہری علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کے مسائل میں کمی آئے گی اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔ متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے پر کام مقررہ معیار کے مطابق جاری رہے اور عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کو بہتر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہری اس سے طویل عرصے تک مستفید ہو سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان