ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ جلد ختم ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ ان کے مطابق امریکا نے دنیا کے بدترین ملک کو جوہری بم بنانے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود قیمتیں معمولی ہیں اور امریکا میں پٹرول کی قیمتیں اوباما دور سے کم ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات تک جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔ ان کے بقول ایران کبھی مشرق وسطیٰ اور دنیا میں اپنی طاقت کا رعب جماتا تھا، مگر اب پہلے جیسی طاقت نہیں رکھتا اور دوسروں کو دھمکانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیاں بھی ممکن ہیں۔











