آبنائے ہرمز میں دو ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ لگ گئی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے یہ نہیں بتایا کہ واقعہ کس وقت پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بیان کے حوالے سے ابتدائی طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔











