رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کشمیریوں کو حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا: آزاد کشمیر کے حریت رہنما

کشمیریوں کو حقِ خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا: آزاد کشمیر کے حریت رہنما
فائل فوٹو: کل جماعتی حریت کانفرنس — تصویر: بشکریہ thehansindia.com

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی منظورشدہ قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن اس جائز اور قانونی مطالبے کی پاداش میں بھارت ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں محمود احمد ساغر، شیخ محمد یعقوب، حسن البنا، شمیم شال، سید اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف، الطاف احمد بٹ، محمد اشرف ڈار، شیخ عبد الماجد اور سید مشتاق نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرکے ان کی جگہ بھارتی ہندو ملازمین کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ یہ اقدامات کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے، ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے کی منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔

حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور غیر کشمیریوں کی آبادکاری کے اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کی شناخت، حقوق اور املاک کے تحفظ کے لیے موثر کردار ادا کرے۔