پاکستان ویمن ٹیم 12 سے 26 نومبر بنکاک میں ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کھیلے گی

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔
ایونٹ 12 سے 26 نومبر تک بنکاک میں شیڈولڈ ہے۔ ٹیم کا اعلان نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔
نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل آباد میں جاری ہے، جس کا فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا فارمیٹ
ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پانچ ویمن ٹیمیں ایسوسی ایٹ ممالک کی ہیں۔ 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ سپر سکس کا مرحلہ بھی رکھا گیا ہے۔
گروپ اے میں آئرلینڈ، سری لنکا، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای شامل ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔











