رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

زیلنسکی: یوکرین پر ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد ملک کا مکمل خاتمہ

زیلنسکی: یوکرین پر ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد ملک کا مکمل خاتمہ
فائل فوٹو: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

کیف: یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین پر ایک ہزار ڈرونز سے حملے کیے گئے اور پوتن یوکرین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا کہتا ہے کہ زیلنسکی سے بات کرنا مشکل ہے جبکہ پوتن سے معاملات طے کرنا آسان ہے۔

زیلنسکی کے مطابق پوتن ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام نہیں کرتے، بلکہ یوکرین کو ایک آزاد ملک اور قوم تسلیم ہی نہیں کرتے۔

ڈونباس اور کیف کا سوال

یوکرینی صدر نے کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہے کہ پوتن صرف مشرقی یوکرین پر قبضہ چاہتے ہیں۔ ان کے بقول اگر پوتن ڈونباس چاہتے ہیں تو روس نے کیف پر قبضے کی کوشش کیوں کی، کیف ڈونباس میں نہیں بلکہ یوکرین کا دارالحکومت ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ دارالحکومت کے بغیر ریاست کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تباہ ہوا تو 2 کروڑ شہری یورپ منتقل ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ پوتن کا اصل مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے۔