ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز تباہ، خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی ناکام: سعودی فوجی اتحاد

ریاض: سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔
فوجی اتحاد کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 45 منٹ کی بندش کے بعد جدہ ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔











