ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں تیسری بار آگ، انکوائری کمیٹی کو 48 گھنٹے کی مہلت

ساہیوال: سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں تیسری مرتبہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید ساجد ترمذی ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا نمائندہ اور توانائی شعبے کے نمائندے بھی ارکان میں شامل ہوں گے۔ بائیو میڈیکل انجینئر علی نواز خان، لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور کا نمائندہ اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا نمائندہ بطور رابطہ شامل ہوگا۔
سیکرٹری نے کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹی او آر کے مطابق معائنہ کر کے حفاظتی آلات، ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے۔ اگر کوئی ریکارڈ جل گیا ہے تو اس کی الگ رپورٹ بنائی جائے۔
اس سے قبل چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے درجنوں بچوں کی ہلاکتیں دو مرتبہ ہو چکی ہیں۔ 9 اکتوبر کو وارڈ میں تیسری مرتبہ آتشزدگی ہوئی تھی، جسے شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔











