رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

رواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی شرقی سے رپورٹ، قومی مہم 2 سے 8 نومبر تک

رواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی شرقی سے رپورٹ، قومی مہم 2 سے 8 نومبر تک
فائل فوٹو: پولیو کے قطرے — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

کراچی: سندھ کے ضلع کراچی شرقی سے پولیو کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد سال 2026 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے سات کیسز میں سے پانچ خیبر پختونخوا اور دو سندھ سے سامنے آئے۔ کراچی میں پولیو کا آخری کیس دسمبر 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔

پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔

انسدادِ پولیو مہم

نیشنل ای او سی کے مطابق انسدادِ پولیو کی قومی مہم 2 سے 8 نومبر 2026 تک منعقد کی جائے گی۔ کراچی کے تمام اضلاع سمیت ملک کے 97 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

موضوعات: