رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

بابر اعظم کی بیٹنگ پریکٹس شروع، لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات روشن

بابر اعظم کی بیٹنگ پریکٹس شروع، لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات روشن

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلی کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے کوچنگ سٹاف کے ایک رکن کے ہمراہ انڈور ہال میں طویل اور بھرپور بیٹنگ سیشن کیا، جس کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

لارڈز کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی بابر اعظم کی انڈور پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس نے پاکستانی شائقین میں امید پیدا کردی ہے۔

قومی بیٹر کو بیک نہم میں پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے، پاکستان کو اس میچ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابر اعظم کی واپسی پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن کے لیے بڑا سہارا ثابت ہوسکتی ہے، کپتان کی موجودگی سے نہ صرف مڈل آرڈر کو استحکام ملنے کی توقع ہے بلکہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو لارڈز میں کم بیک کرنے کے لیے بھی اہم تقویت مل سکتی ہے۔