رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: چیف انجینئر بشیر ناصر کا روجھان-خانپور روڈ، سیوریج لائن اور کیٹل فارم تھانے کی چار دیواری کا معائنہ

جعفرآباد: چیف انجینئر بشیر ناصر کا روجھان-خانپور روڈ، سیوریج لائن اور کیٹل فارم تھانے کی چار دیواری کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بابر خان کے احکامات کی روشنی میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے ضلع جعفرآباد میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے روجھان ٹو خانپور روڈ، جی او آر کالونی ڈیرہ اللہ یار مین سیوریج لائن، پری فیب اور کیٹل فارم پولیس اسٹیشن کی چار دیواری سمیت دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی امور، کام کے معیار اور پیش رفت کے بارے میں متعلقہ افسران سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینئر عتیق الرحمن اور سب ڈویژنل آفیسر اعجاز بہرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیف انجینئر بشیر ناصر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام اسکیمیں مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار تعمیراتی عمل نہ صرف عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے بلکہ اس سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی اور مورال بھی وابستہ ہے۔

انہوں نے انجینئرز کو تعمیراتی امور کی کڑی نگرانی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

جعفرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو کیٹل فارم پولیس اسٹیشن کی چار دیواری کے حوالے سے ایکسین عتیق الرحمن آگاہی فراہم کر رہے ہیں
جعفرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو کیٹل فارم پولیس اسٹیشن کی چار دیواری کے حوالے سے ایکسین عتیق الرحمن آگاہی فراہم کر رہے ہیں
جعفرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو زیر تعمیر سیوریج منصوبے کے متعلق ایس ای ارسلا رند آگاہی فراہم کر رہے ہیں
جعفرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو زیر تعمیر سیوریج منصوبے کے متعلق ایس ای ارسلا رند آگاہی فراہم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان