رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد میں کھاد ڈیلرز کا اجلاس، غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی کا اعلان

نصیرآباد میں کھاد ڈیلرز کا اجلاس، غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں کھاد ڈیلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع نصیرآباد میں کھاد کی دستیابی، نقل و حمل، سرکاری سطح پر بنائے گئے پورٹل کے ذریعے کھاد کی ترسیل اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شریک کھاد ڈیلرز کو کھاد کی خرید و فروخت اور نقل و حمل کے حوالے سے جاری ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ ضلع نصیرآباد میں کھاد کی غیر قانونی نقل و حمل پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھاد کی نقل و حمل اور فراہمی کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے ہیں، جن پر تمام ڈیلرز کو ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے ڈیلرز کو ہدایت کی کہ سرکاری پورٹل پر درج طریقۂ کار کے مطابق کھاد کی نقل و حمل اور ریکارڈ مکمل رکھا جائے تاکہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھاد کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان