رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہو گئیپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی تنبیہگوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، خاتون سمیت 10 دہشت گرد ہلاک، ایک شہری جاں بحق: آئی ایس پی آرشہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزمغیر جمہوری نظام کے خلاف صف بندی کرنی ہوگی: محمود خان اچکزئیحافظ نعیم الرحمن: کراچی میں مینڈیٹ چوری کا الزام، لانگ مارچ کی تیاریٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، روسی ڈیزل کا ٹینکر امریکا روانہڈی ای او کوئٹہ کا سرغرگئی گرلز ہائی اسکول کا دورہ، سائنس نمائش کا معائنہڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت سی ایس آر اجلاس، فلاحی منصوبوں پر زورموسیٰ خیل: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا زرعی ادویات و کھاد کی دکانوں کا معائنہڈی ای او کوئٹہ کا کلی عالم خان گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کا نکاسی آب کے زیرِ تعمیر نالے کا معائنہ

دکی شہر میں میونسپل کمیٹی کا صفائی آپریشن جاری، ڈی سی فضل الرحمن کبدانی کا غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان

دکی شہر میں میونسپل کمیٹی کا صفائی آپریشن جاری، ڈی سی فضل الرحمن کبدانی کا غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی دکی کا صفائی آپریشن تسلسل سے جاری ہے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر کی نگرانی میں میونسپل عملہ شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات سے کچرا اٹھانے اور تلف کرنے میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں ایکسچینج دفتر کے سامنے جمع کچرے کے ڈھیر کو اسکیڈ لوڈر کے ذریعے اٹھا کر علاقے کی صفائی کی گئی۔

سمندر خان ناصر نے عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور کچرے کے ڈھیروں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس امر پر زور دیا کہ صفائی ایک روزہ سرگرمی نہیں بلکہ مسلسل عمل ہے، جس کے لیے میونسپل کمیٹی کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شہری آبادی، بازاروں اور مصروف مقامات سے کچرے کی بروقت منتقلی اور مناسب تلفی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے کہا کہ صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں بھی کچرا جمع ہو وہاں فوری کارروائی کی جائے اور صفائی کے نظام میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی سے تعاون کریں، کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں کی نگرانی جاری رکھی جائے گی اور عوامی شکایات پر فوری صفائی کے اقدامات کیے جائیں گے۔

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان