رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

یونیسف کے سیکیورٹی مینیجر کا بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، کمانڈنٹ نے بریفنگ دی

کوئٹہ: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) کے پاکستان میں کنٹری آفس کے سیکیورٹی مینیجر پی سی او سید احمد عبداللہ نے بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد اور ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی پولیس محترم شہلا قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس ایس ہیڈکوارٹر کمال خان کبزئی بھی موجود تھے۔

بریفنگ

دورے کے دوران مہمان کو بلوچستان کانسٹیبلری کے تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، امن و امان کے قیام، اہم تنصیبات اور سرکاری و عوامی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور فورس کی عملی استعدادِ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمانڈنٹ اشفاق احمد نے فورس کے فرائض، تربیتی سرگرمیوں، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہیں حساس مقامات کی حفاظت اور دیگر اہم سیکیورٹی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تبادلہ خیال

دورے کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور، ادارہ جاتی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات، باہمی رابطوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کے ذریعے اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

سید احمد عبداللہ نے بلوچستان کانسٹیبلری کے انتظامی و سیکیورٹی امور میں دلچسپی کا اظہار کیا اور فورس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور انتظامی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔