رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ بگٹی

یومِ آزادی پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کا فلیگ مارچ، اہم بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

یومِ آزادی پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کا فلیگ مارچ، اہم بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ڈیرہ بگٹی: یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی نگرانی میں فلیگ مارچ تھانے سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ایس ایچ او نے شہر کے اہم بازاروں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔

پولیس حکام کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد یومِ آزادی پر امن و امان برقرار رکھنا، عوام کے اعتماد میں اضافہ اور مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی منظم نقل و حرکت اور تیاری کے مظاہرے کے ساتھ مختلف مکاتبِ فکر کے شہریوں کو اس خوشی کے موقع پر شرکت اور اظہارِ رائے کا موقع دینا بھی مقصود ہے۔ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان