گوادر: ایس ایس پی عطاء الرحمٰن خان کی کھلی کچہری، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی یقین دہانی

گوادر: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوادر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطاء الرحمٰن خان، PSP, PPM کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس گوادر میں عوامی کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے منشیات فروشی، ون ویلنگ، موٹر سائیکل و کار ریسنگ، غیر قانونی ایل ای ڈی لائٹس اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پولیس کی مجموعی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
ایس ایس پی گوادر نے شہریوں کے مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے اور کمیونٹی پولیسنگ کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور شہری مسائل کے بروقت حل کے لیے گوادر پولیس تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ شرکاء نے کھلی کچہری کے انعقاد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایس ایس پی گوادر کے اقدامات کو سراہا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











