رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

کوئٹہ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں 3 جرمانے، 2 یونٹس کے حصے سربمہر

کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کی سربراہی میں عالمو چوک اور ائیرپورٹ روڈ میں بڑی فوڈ اسٹیبلشمنٹس، ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور ریسٹورنٹس کے خلاف خصوصی کارروائی کی، جہاں 3 پر جرمانے عائد اور 2 یونٹس کے مخصوص حصے سربمہر کر دیے گئے۔

خلاف ورزیاں سامنے آئیں

کارروائی کے دوران ایک بیکری میں زائدالمیعاد ڈبہ بند زیتون، اشیاء پر تیاری اور میعاد ختم ہونے کی دوہری تاریخوں کے اندراج، صفائی کی ناقص صورتحال، ملازمین کی ذاتی حفظانِ صحت اور خوراک کی غیر مناسب ذخیرہ اندوزی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

علاوہ ازیں ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر میں اشیائے خوردونوش کو براہِ راست دھوپ میں رکھنے، گودام میں صفائی و جراثیم کشی کے ناقص انتظامات، غیر محفوظ ذخیرہ اندوزی اور دیگر سنگین بے ضابطگیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر کو نیسلے کی زائدالمیعاد مصنوعات، سال 2025 اور مارچ 2026 کے ایکسپائرڈ اسٹاک، خراب پیکنگ اور پانی کی بوتلوں میں نمی کی موجودگی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے یونٹ کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا۔

اسی طرح ایک آئس کریم، جوس اور ملک شیک یونٹ میں زائدالمیعاد اشیاء، سڑے ہوئے پھل و سبزیاں، گندی اور پھپھوندی زدہ ریفریجریٹرز، غیر معیاری اسٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر یونٹ کا حصہ سیل کر دیا گیا۔

فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے ہدایات

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کے لیے متعلقہ اداروں سے مصنوعات کی رجسٹریشن، بی ایف اے لائسنس کا حصول اور مقررہ فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔

اشتہار