رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

چمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کا تحصیل کچہری میں جاری مرمتی کاموں کا معائنہ

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے آج BSDI فیز تھری کے تحت تحصیل کچہری چمن میں جاری مرمتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مرمتی کام مقررہ معیار، منظور شدہ منصوبہ بندی اور طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ کام کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کی بہتری اور مرمت کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرکاری دفاتر میں ایک صاف ستھرا، سازگار اور موزوں دفتری ماحول قائم کرنا ہے، تاکہ تحصیل کچہری آنے والے عوام اور سائلین کو سہولت اور آسانی میسر آ سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری عمارتوں کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

اشتہار