اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شوہر کے دوست نے ٹک ٹاک پر خوشخبری دی

دبئی (اعتماد ڈیسک): پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم یہ اعلان اداکارہ نے خود نہیں بلکہ ان کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر کیا۔
ٹک ٹاک پر پیغام میں اداکارہ کے شوہر راشد کے دوست نے کہا کہ ان کے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کی شادی جنوری 2025 میں دبئی میں ہوئی تھی اور شادی کی تصاویر بھی وہیں لی گئی تھیں۔











