رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی جانب سے یومِ آزادی پر بہترین کارکردگی کے لیے بلوچستان کانسٹیبلری کو ایک لاکھ روپے انعام

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی جانب سے یومِ آزادی پر بہترین کارکردگی کے لیے بلوچستان کانسٹیبلری کو ایک لاکھ روپے انعام
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد خان بگٹی نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے گھوڑا اور بینڈ اسٹاف کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیے گئے نقد انعامات ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں میں تقسیم کیے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان کے چیف سیکیورٹی آفیسر ہارون خان نے 14 اگست کی تقریبات کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا چیک ایڈیشنل آئی جی پولیس کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد خان کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نقد انعام دراصل آپ کے محکمے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

نقد انعام ملنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جوانوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انعام اور پذیرائی سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور وہ آئندہ بھی قومی و سرکاری تقریبات میں محنت، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور بہترین کارکردگی کا اعتراف جوانوں میں مزید جذبۂ خدمت پیدا کرتا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان