رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا تبادلہ ہونے والے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کے لیے لیٹر آف اپریسی ایشن کا اعلان

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا تبادلہ ہونے والے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کے لیے لیٹر آف اپریسی ایشن کا اعلان
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے تبادلہ ہونے والے سینئر پولیس افسر اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے لیٹر آف اپریسی ایشن کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو بلوچستان پولیس ڈیجیٹل انیشیٹوز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر حسن اسد علوی کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان میں تعیناتی کے دوران انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں انجام دیں اور پولیس کے نظام میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ادارہ جاتی استعدادِ کار بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حسن اسد علوی ایک قابل، محنتی اور پیشہ ور افسر ہیں جنہوں نے بلوچستان پولیس میں جدیدیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھایا۔ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، اسی لیے حکومت بلوچستان ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لیٹر آف اپریسی ایشن دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان