رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: چیف انجینئر بشیر ناصر کا ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

نصیرآباد: چیف انجینئر بشیر ناصر کا ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر نے نصیرآباد میں مفادِ عامہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے نوتال پولیس اسٹیشن کی چار دیواری اور واچ ٹاورز، انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکج برائے ڈیرہ مراد جمالی، بلیک ٹاپ روڈز کوٹ سردار خان رند، فتح آباد تا بابا کوٹ، پٹ فیڈر تا قبولہ شاخ اور نیو ہسپتال میر حسن روڈ سمیت مختلف منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر بی اینڈ آر فدا حسین کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر روڈز بوستان خان چانڈیو، خلیل احمد عمرانی اور سب ڈویژنل آفیسران نادر علی پہنور، ذوالفقار علی لہڑی، اصغر علی چنہ، عابد علی پہنور، ندیم احمد سولنگی، سجاد علی عمرانی، سمیع اللہ کاکڑ اور دیگر افسران موجود تھے، جنہوں نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بشیر ناصر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری بابر خان کی ہدایات پر نصیرآباد کے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام انجینئرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں تاکہ عوام دیرپا فوائد حاصل کر سکیں۔

نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر زیر تعمیر نیو ہسپتال کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں
نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر زیر تعمیر نیو ہسپتال کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں
نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو کوٹ سردار خان رند روڈ کے منصوبے کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے
نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر کو کوٹ سردار خان رند روڈ کے منصوبے کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے
نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر زیر تعمیر منصوبوں کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں
نصیرآباد: چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر زیر تعمیر منصوبوں کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان