رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

مریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دیں

مریکی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دیں

):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت دنیا بھر میں ویزا درخواست دہندگان کے لیے اپوائنٹمنٹس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ دنیا بھر میں تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایک عالمی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ویزا سروسز کے لیے اپوائنٹمنٹس کو تربیت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ٹرمپ نے ایک جارحانہ ملک بدری مہم اور امیگریشن کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں ویزا اور گرین کارڈز کی منسوخی اور درخواستوں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسترد کرنا شامل ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ کریک ڈاؤن ملکی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔س کریک ڈاؤن کو کچھ قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک امریکی جج نے جمعے کو ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کو کالعدم قرار دیا جس کے تحت 75 ممالک کے درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ جج نے کہا کہ یہ پالیسی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے۔محکمہ خارجہ نے تربیت کی تفصیلات اور اس کے دورانیے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، سوائے اس کے کہ تربیت کا مقصد قونصلر افسران کو ایسے درخواست دہندگان کو مسترد کرنے کے قابل بنانا ہے جو امریکی عوامی فوائد پر انحصار کرنے کے امکانات رکھتے ہوں اور ویزا درخواست دہندگان کا ’جامع اور مستقل‘ جائزہ یقینی بنانا ہے۔