رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
مارکیٹ
KSE-100164,113▼1.11%KMI-30235,855▼1.28%ڈالر277.00روپےیورو311.13روپےپاؤنڈ370.98روپےریال73.87روپےدرہم75.43روپےسونا فی تولہ425,170روپےسونا4,093$/اونسچاندی56.15$/اونسبٹ کوائن82,012$▼2.48%

محمد اورنگزیب کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل مالیات پر گفتگو

محمد اورنگزیب کی ابوظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل مالیات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ابو ظہبی کمرشل بینک کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتِ حال، مالیاتی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت، مالیاتی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

قرضوں کا انتظام

ملاقات میں سرمایہ منڈیوں کے ذریعے مالی وسائل کے حصول اور قرضوں کے انتظام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی، جن کا مقصد مہنگے قلیل مدتی قرضوں کی جگہ بہتر مالیاتی ذرائع اختیار کرنا، قرضوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانا اور ادائیگیوں کے بوجھ کو مختلف ادوار میں متوازن بنانا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے بینک کی جانب سے متعدد مالیاتی معاملات میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا، جن میں پاکستان کے لیے کریڈٹ حدود کی بحالی، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی مالی معاونت میں شرکت، ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کی ضمانت سے مالی معاونت اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی معاونت سے متنوع ادائیگی حقوق پر مبنی مالیاتی لین دین شامل ہیں۔

سرمایہ کاری کے مواقع

وزیرِ خزانہ نے ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن، نجکاری، ہوائی اڈوں کے انتظام کو آؤٹ سورس کرنے، بجلی کی ترسیل اور ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

دونوں جانب سے ڈیٹا سینٹرز کے لیے مالی معاونت اور ڈیجیٹل مالیات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ بجلی کی مسابقتی قیمتوں اور مؤثر ضابطہ جاتی نظام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی تنازعات کے معاشی اثرات، توانائی کے تحفظ اور ہدفی ریلیف کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان معاملات پر آئندہ رابطہ کاری وزارتِ خزانہ کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے ذریعے کی جائے گی۔