وزارتِ خزانہ کی وضاحت: قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 75 سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گیا

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیر کے روز میڈیا کے ایک حصے میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ملک میں قرض اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب گزشتہ چند برسوں میں کم ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ تناسب مالی سال 2023 کے اختتام پر 75 فیصد تھا، جو مالی سال 2026 کے اختتام تک گھٹ کر 68 فیصد پر آ گیا۔
وزارت نے اس کمی کو محتاط مالی نظم و نسق اور قرضوں کی بہتر ہوتی صورتِ حال کا نتیجہ قرار دیا۔











