مالدیپ کے صدر محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر آئیں گے

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مالدیپ کے صدر 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ ان کے ہمراہ خاتونِ اول، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔
دورے میں وہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ محدود سطح اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو کریں گے۔











