رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا روانہ، ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا پہلا ملک بنے گا پاکستان

شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا روانہ، ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا پہلا ملک بنے گا پاکستان
فائل فوٹو: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہو گئیں۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے کے مطابق وہ جنوبی کوریا میں گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وفاقی وزیر سمٹ کے دوران اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ میں شرکت کریں گی۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شمولیت پر ترجیحی گفتگو کی جائے گی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر کی گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ سے اہم دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ وہ ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔

مزید برآں شزا فاطمہ خواجہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر وسمان دیون سے بھی دوطرفہ ملاقات طے کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی سے متعلق اہم اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گی۔