رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سیکرٹری مواصلات بابر خان کا روڈ سیکٹر منصوبوں کی سست رفتاری پر اظہارِ عدم اطمینان، کام تیز کرنے کی ہدایت

سیکرٹری مواصلات بابر خان کا روڈ سیکٹر منصوبوں کی سست رفتاری پر اظہارِ عدم اطمینان، کام تیز کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیرِ صدارت بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے روڈ سیکٹر فیز ون اور ٹو پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شہزاد حسن جعفر، چیف انجینئر قلات خضدار زون عزیز اللہ کاسی، چیف انجینئر نصیر آباد زون محمد بشیر ناصر، ٹیکنیکل ایڈوائزر احسان اللہ خان دوتانی کے علاوہ جھل مگسی، شیرانی، گوادر، خضدار، نوشکی، پنجگور، ژوب، واشک اور آواران کے ضلعی انجینئرز نے شرکت کی۔

اجلاس کو روڈ سیکٹر فیز ون اور ٹو کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مالی سال کے اندر وقتِ مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنا محکمے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے منصوبوں کی تکمیل کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم نوعیت کے منصوبوں پر سست روی کسی بھی صورت برداشت نہیں، اور سخت ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز اور بہتر بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ان منصوبوں کی تکمیل سے یہ علاقے ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوں گے، ان کا شہروں سے رابطہ آسان ہوگا اور اس کا فائدہ ان علاقوں میں رہنے والے تمام مکاتبِ فکر کے افراد کو ہوگا۔ سیکرٹری نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور دور افتادہ علاقوں کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان