سعودی اتحاد کا ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

ریاض: سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل بھی مار گرائے گئے ہیں۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں 3 ڈرونز بھی تباہ کر دیے گئے۔
ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی دفاعی نظام نے مختلف مقامات کی جانب آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔











