رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سعدیہ امام کا ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دیے جانے کا انکشاف

سعدیہ امام کا ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دیے جانے کا انکشاف

سعدیہ امام نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔

اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت خواتین اداکاراؤں کی تعداد بہت کم تھی، انڈسٹری میں زیادہ تر یا تو بہت سینئر اداکارائیں تھیں یا پھر بالکل نئی اور جونیئر اداکارائیں، جبکہ میری ہم عمر اور ہم پلہ خواتین فنکار بہت کم تھیں۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ اس وقت میرے زیادہ تر ساتھی مرد تھے اور مجھے انہی میں سے بعض قریبی دوستوں کی جانب سے دھوکا ملا، چند مواقع پر ساتھیوں نے مجھے پیٹھ پیچھے نقصان پہنچایا اور میرے خلاف باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد مجھے ہمیشہ مشورہ دیتے تھے کہ جعلی دوست رکھنے سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا رہے، تاہم اس وقت مجھے والد کی بات سمجھ نہیں آتی تھی کیونکہ مجھے لوگوں کی ضرورت محسوس ہوتی تھی۔

سعدیہ کے مطابق وقت کے ساتھ میں نے ان تجربات سے بہت کچھ سیکھا اور اللّٰہ کے فضل سے وہ مشکل وقت گزر گیا۔

سعدیہ امام نے انکشاف کیا کہ کئی مرتبہ میں نے اپنے مرد ساتھیوں کو مجھ سے متعلق بات کرتے ہوئے خود سنا، بعض لوگ کہتے تھے کہ سعدیہ امام کو کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ پارٹی گرل نہیں ہیں اور شوٹنگ کے دوران زیادہ گھلتی ملتی نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس زمانے میں ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے بیرونِ ملک بھی جانا ہوتا تھا اور بعض ساتھیوں کو میرے رویے اور طرزِ زندگی سے مسئلہ تھا، کچھ لوگ ایسی لڑکیوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہوں، اسی وجہ سے مجھے بعض منصوبوں سے نکال دیا جاتا یا پھر دوسرے درجے کے کردار دیے جاتے تھے۔

سعدیہ امام نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ دکھ ان لوگوں کے رویے سے ہوا جو میرے انتہائی قریبی ساتھی تھے، میرے گھر آتے جاتے، ساتھ کھانا کھاتے اور وقت گزارتے تھے، لیکن پسِ پردہ میرے خلاف باتیں کرتے رہے۔