رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملوں میں 17 پاکستانی زخمی، 15 اسپتال سے فارغ

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملوں میں 17 پاکستانی زخمی، 15 اسپتال سے فارغ
فائل فوٹو: کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض — تصویر: بشکریہ kkia.sa

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دو حملوں میں 17 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 15 کو اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ دو تاحال زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر کو ہونے والے پہلے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔ متاثرین میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

11 اکتوبر کو ایئرپورٹ پر دوسرا حملہ ہوا، جس میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملوں میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ 15 افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہو چکے ہیں، جبکہ دو شہریوں کا علاج ریاض کے اسپتال میں جاری ہے۔ متاثرہ افراد کی طبی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

موضوعات: