روس کے یوکرین پر بڑے حملے، کیف میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی

ماسکو: روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن میں یوکرین کی فوجی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق حملوں میں کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذخیرہ مراکز اور ڈیٹا مراکز کو بھی ہدف بنایا گیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق بحیرہ اسود میں یوکرینی بندرگاہ کے قریب ایک مال بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔ روس کا کہنا ہے کہ جہاز کے ذریعے فوجی ساز و سامان منتقل کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب کیف کے میئر کے مطابق گزشتہ رات روسی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جبکہ ایک طبی مرکز اور ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
موضوعات:روس











